i بین اقوامی

جاپان نے یوکرین کو 5.5بلین ڈالر کے مالی امداد کا اعلان کر دیاتازترین

February 22, 2023

جاپان حکومت نے یوکرین کے لئے 5.5بلین ڈالر کے مالی امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے،جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ سیمپوزیئم سے خطاب میں کہا ہے کہ روسی حملوں کا پہلا سال مکمل ہونے سے قبل یعنی 24فروری سے پہلے ہم یوکرین کے لئے امداد میں اضافے کا ہدف رکھتے ہیں،کیشیدہ فومیو نے کہا کہ یوکرین کو 5.5بلین ڈالر مالی امداد دی جائے گی، مذکورہ مالی امداد کو یوکرین میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی