مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولن برگ نے جاپان کے دفاعی اخراجات میں اضافے کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ ایک غیر مستحکم دنیا میں زیادہ سے زیادہ سیکورٹی میں شمولیت کے لیے اس ملک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل نیٹو نے ٹوکیو میں کیو یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کی سلامتی کے شعبے پر نئی توجہ نے قوم کو امن کے لیے اور بھی زیادہ شراکت دار بنا دیا،جینز سٹولن نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ جاپان دفاعی شعبے کے لیے وقف جی ڈی پی کا 2فیصد نیٹو بینچ مارک تک پہنچنے کے لیے منصوبہ بنا رہا ہے جو جاپان کا بین الاقوامی سلامتی کو سنجیدہ لینے کا اظہار ہے،واضح رہے کہ جاپان نے کئی دہائیوں سے فوجی اخراجات کو جی ڈی پی کے تقریبا ایک فیصد تک محدود رکھا ہے لیکن گزشتہ سال کے آخر میں وزیر اعظم فومیو کشیدا کی حکومت نے ایک نئی سکیورٹی حکمت عملی کی منظوری دی جس میں مالی سال 2027تک دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے دو فیصد تک بڑھانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی