i بین اقوامی

جاپان، ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 3 افراد ہلاکتازترین

April 07, 2025

جاپان میں ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں ایک ائیر ایمبولینس سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کل 6 افراد سوار تھے جن میں سے 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔رپورٹ حادثہ نا گا ساکی کے تسوشیما جزیرے سے فکوکا شہر جاتے ہوئے پیش آیا۔ جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی