i بین اقوامی

جان بوجھ کر سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھا پیدا نہیں کیا، امریکی صدرتازترین

April 07, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھا پیدا نہیں کیا،تجارتی خسارہ نہیں چاہتا، ٹیرف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،یگر ممالک اپنے تجارتی حجم کو امریکہ کے برابر نہیں کر دیتے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی گزشتہ بے وقوف قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، کسی چیز کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لارہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ کے مستقبل سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل کئے بغیر مذاکرات نہیں ہو سکتے، ٹیرف کے حوالے سے یورپی اور ایشیائی ممالک کے رہنمائوں سے بات چیت ہوئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں درآمد ہونے والی اشیا پر عائد نئے ٹیرفز سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک کہ دیگر ممالک اپنے تجارتی حجم کو امریکہ کے برابر نہیں کر دیتے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی یورپی، ایشیائی اور دنیا بھر کے رہنمائوں سے بات ہوئی ہے اور وہ ڈیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے تمام ممالک کے رہنمائوں کو باور کروا دیا ہے کہ امریکہ کسی ملک کی طرف سے تجارتی خسارہ نہیں چاہتا۔ہم ایسا نہیں کریں گے۔ میرے خیال میں خسارہ ہونا نقصان ہے۔ ہم سرپلس کو ترجیح دیں گے اور بدترین صورتحال میں (تجارتی حجم) برابر رکھیں گے۔معاشی بے یقینی کے دور کا آغاز بدھ سے ہونے جا رہا ہے جب اضافی ٹیکسز کی وصولی کا عمل باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی