i بین اقوامی

ٹیرف لگانے سے امریکا میں مہنگائی کا بھونچال آنے کا امکانتازترین

February 01, 2025

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ٹیرف لگانے سے امریکا میں مہنگائی کا بھونچال آنے کا امکان پیدا ہوگیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ممالک کے ساتھ تجارتی جنگ سے امریکا میں مہنگائی بڑھے گی، چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف سے 1.4 ٹریلین ڈالر کی مصنوعات مہنگی ہوں گی، زیادہ ترامریکی کاریں جزوی طور پرامریکا اورکینیڈا میں بنتی ہیں۔امریکی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ 25 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، سٹیل، ادویات، گیس اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، امریکا میں تقریبا 99 فیصد جوتے چین سے درآمد کئے جاتے ہیں،،چین سے درآمد ہونے والے جوتے اور الیکٹرانک اشیا مہنگی ہو جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی