یورپی یونین نے بحیرہ روم میں لیبیا کے خلاف جاری متنازع ایرینی آپریشن کی مدت میں مزید 2سالکی توسیع کر دی ہے،یورپی کونسل نے جاری کردہ اعلان میں کہا کہ ایرینی آپریشن کی مدت میں اضافے کا فیصلہ اسٹریٹجک جائزے کے بعد کیا گیا ہے،بیان کے مطابق آپریشن کے دوران تحویل میں لئے گئے اسلحے اور متعلقہ سامان کو ناکارہ بنانے کا عمل مزید سہل کرنے کی ضرورت ہے اور ایرینی آپریشن کی یکم اپریل 2023سے 31مارچ 2025تک کی مالیت ایک کروڑ 99لاکھ 21ہزار یورو ہو گی،واضح رہے کہ یورپی یونین نے، لیبیا کے موضوع پر منعقدہ برلن کانفرنس کے بعد،31مارچ 2020کو بحیرہ روم میں لیبیا پر اسلحہ پابندی کی مانیٹرنگ کے بہانے سے ایرینی آپریشن شروع کیا تھا، 31مارچ 2023کو آپریشن کی مدت پوری ہونے سے قبل اس مدت میں 31مارچ 2025تک اضافہ کر دیا ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 2292نمبر فیصلے کی شرط کے باوجود لیبیا قومی اتحاد حکومت کے ساتھ مشاورت اور حکومت کی اجازت کے بغیر شروع کئے گئے اس آپریشن کے یک طرفہ اور غیر قانونی ہونے کی وجہ سے ایرینی آپریشن کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی