i بین اقوامی

یورپی یونین کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمتتازترین

August 27, 2024

یورپی یونین نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔ ترجمان یورپی یونین خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی نبیلہ مسرالی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی صورت میں کہیں جگہ نہیں اور یہ جمہوریت کی بنیادوں کیلیے خطرہ ہیں۔ ترجمان نبیلہ مسرالی نے کہا ہماری ہمدردی دہشت گرد حملے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہے۔ خیال رہے کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد فراد جاں بحق ہوگئے، ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات میں نامعلوم مسلح افراد نے مستونگ، قلات، پسنی اور سنتسر میں لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں متعدد اموات ہوئیں۔ قلات کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی) دوستین دشتی کے مطابق ضلع قلات میں رات بھر ہونے والے واقعات میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی