یورپی یونین نے ایرانی ہو بازی کے شعبے پر پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا،یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کے لئے ماسکو کو بیلسٹک میزائلوں کی فراہمی سے متعلق الزامات اور رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد یورپی بلاک ایرانی ایوی ایشن سیکٹر پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہا ہے،انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ یورپی یونین نے بارہا اور سختی سے ایران کو روس کو بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی کے خلاف خبردار کیا ہے، یورپی یونین بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اور تیزی سے جواب دے گی،یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان پیٹر سٹینو نے اعلان کیا کہ یونین روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے پر تہران پر پابندیاں عائد کرے گی، اسٹینو نے برسلز میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس معاملے پر یونین کا ردعمل فوری ہو گا،انہوں نے وضاحت کی کہ یورپی یونین کے ممالک کو تہران کے ماسکو کو میزائل فراہم کرنے کے بارے میں شراکت داروں کی طرف سے قابل اعتماد معلومات موصول ہوئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایران کو مطلع کیا ہے کہ اگر ہمیں ترسیل کی تصدیق کرنے والے شواہد ملے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی