یونان کے وسطی علاقے میں مسافر اور مال بردار گاڑی کے درمیان تصادم میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور دیگر 85 زخمی ہو گئے۔قومی نشریاتی ادارے ای آرٹی کے مطابق زخمیوں میں سے 25 کی حالت نازک ہے جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔یونان کے قومی خبر رساں ادارے اے ایم این اے نے بتایا ہے کہ ایتھنز سے شمالی شہر تھیسالونیکی جانے والی مسافر ٹرین اور مال بردار گاڑی یونان کے چوتھے سب سے بڑے شہر لاریسا کے قریب انجیلی سموس علاقے میں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا۔ تصادم کے بعد متعدد بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں اور کم سیکم 3 میں آگ لگ گئی۔تھیسالی کے علاقائی گورنر کوسٹاس اگوراسٹس نے ای آر ٹی کو بتایا کہ ویگن 1 اور 2 موجود نہیں تھیں۔ وہ شدید تصادم کے سبب باہر نکل گئی تھیں۔امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور علاقے کے اسپتالوں کو تیار رہنے کا کہا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی