i بین اقوامی

یونان کشتی حادثہ ، بیرون ملک فرار ہونے والے انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لیے مختلف ممالک سے رابطے یہ نیٹتازترین

July 02, 2023

یہ نیٹ ورک اٹلی، لیبیا، یونان اور ترکی تک پھیلا ہوا ہے اور ان بڑے ایجنٹوں کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے جو یونان کشتی حادثہ کے بعد پاکستان سے فرار ہو گئے تھے،ذرائع
اسلام آباد(آئی این پی)ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوے بیرون ملک فرار ہونے والے انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لیے مختلف ممالک سے رابطے شروع کر دیے ہیں، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام ان انسانی سمگلروں کے اس نیٹ ورک تک پہنچ چکی ہے جو مختلف ممالک میں بیٹھ کر پاکستان میں اپنے سب ایجنٹ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے میں ملوث ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ نیٹ ورک اٹلی، لیبیا، یونان اور ترکی تک پھیلا ہوا ہے اور ان بڑے ایجنٹوں کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے ہے جو یونان کشتی حادثہ کے بعد پاکستان سے فرار ہو گئے تھے،ذرائع نے بتایا ہے، یونان کشتی حادثہ کے گرفتار ہونے والے مرکزی ایجنٹ ساجد محمود جس کا تعلق منڈی بہائوالدین سے ہے کے نیٹ ورک میں سرگودھا کا ایجنٹ سہیل انجم بھی شامل تھا جو اٹلی میں لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے کام کرتا تھا اور ملک کے مختلف علاقوں سے کئی لوگوں کو اٹلی بھجوانے کے لیے ان سے کروڑوں روپے لے چکا ہے، اسی طرح ایجنٹ نصراللہ اور ذوالقرنین نے بھی گرفتاری کے بعد اہم انکشاف کیے ہیں،ذرائع کے مطابق ایجنٹ ساجد محمود کا نیٹ ورک یونان اور ترکی تک پھیلا ہوا ہے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ایجنٹ مافیا کے بیرون ملک نیٹ ورک سے متعلق اہم پیش رفت کر رہی ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی