یوکرین کے دارلحکومت کیف میں بجلی سے محروم اسپتال میں ڈاکٹرز نے ٹارچ لائٹ اور جنریٹرز کی مدد سے بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کاکارنامہ سرانجام دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیف میں روس کی جانب سے فضائی حملے سے کیف کے بجلی گھر بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور شہر کا زیادہ تر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملوں کی وجہ سیشہر کے زیادہ تر اسپتال بھی بجلی سے محروم ہوگئے تاہم ایسے میں ڈاکٹرز کی جانب سے شہریوں کا علاج جاری ہے، اسی دوران کیف کے ڈاکٹرز نے ایک بچے کی اوپن ہارٹ سرجری جنریٹر اور ایل ای ڈی ٹارچ لائٹ کی مدد سے ممکن بنائی ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے حملوں کے بعد سے کیف ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں اب تک 10 اوپن ہارٹ سرجریز کی جاچکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی