یوکرین نے روس کو آئندہ سال فروری میں امن مذاکرات کی مشروط پیشکش کی ہے،غیر ملکیمیڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے لئے اقوام متحدہ میں سربراہی اجلاس بلایا جائے جبکہ سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس ثالث بن سکتے ہیں،یوکرین کی جانب سے امن مذاکرات کے لئے یہ مطالبہ بھی سامنے آیا ہے کہ مذاکراتی عمل سے قبل روس کو عالمی عدالت انصاف میں اپنے جنگی جرائم کا سامنا کرنا ہوگا،ادھر روسی وزیر خا رجہ کا کہنا تھا کہ یوکرین اور روس میں شامل 4نئے علاقوں کو نازیوں سے پاک کیا جائے اور یہ علاقے غیر فوجی ہونے چاہئیں جبکہ ان تمام خطرات کو بھی ختم کیا جائے جو روس کی سلامتی کو لاحق ہیں،رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے روس یوکرین جنگ میں ثالث بننے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جبکہ روسی صدر بھی اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ یوکرین تنازع پر روس تمام فریقین سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی