روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ماہرین جلد کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کریں گے، انہوں نے بتایا کہ دشمن نے کل رات کرسک جوہری تنصیب پر حملہ کرنے کی کوشش کی،پیوٹن نے کرسک، بیلگوروڈ اور بریانسک کے علاقوں پر یوکرینی فوج کے حملے کے حوالے سے حکام کے ساتھ ملاقات کی،پیوٹن نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ایٹمی ایجنسی نے جلد ہی کرسک پار پلانٹ میں ماہرین بھیجنے کا وعدہ کیا ہے، مجھے امید ہے کہ وہ ایسا کریں گے،دشمن نے کل رات کرسک پاور پلانٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے ،کرسک کے نائب گورنر الیکسی سمرنوف نے ملاقات میں پیوٹن کو پاور پلانٹ کی صورتحال سے آگاہ کیا،سمرنوف نے بتایا کہ اس معاملے پر روسی اسٹیٹ نیوکلیئر انرجی کارپوریشن روساٹوم کے حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے جبکہ پاور پلانٹ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی