یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین نے تین ہزارکلومیٹر کی رینج والے مقامی طور پر تیار کردہ ڈرون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یوکرینی صدرولادیمیرزیلنسکی نے کہا کہ یوکرین نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے لانگ نیپچون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ جب یوکرین کی فوج نے ایسے چھوٹے میزائلوں کی فرمائش کی جو سینکڑوں کلومیٹرز تک اڑ سکتے ہوں تو یوکرین کے ڈیزائنرز نے رواں برس ایسے تین چھوٹے کروز میزائل بنائے۔ان تین میزائلوں کے نام پالیانیسیا، پیکلو اور ٹریمبیٹا ہیں، پہلے دو میزائل پہلے سے ہی تیار کئے جا چکے تھے جبکہ ٹریمبیٹا ابھی ٹیسٹ کے مراحل سے گزر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی