یوکرین صدارتی دفتر کے مشیر اولیکسی اریستووچ نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے،ایک بیان میں اولیکسی نے استعفی دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں مثالی مہذب رویہ پیش کرنا چاہتا ہوں،جب کوئی بنیادی غلطی کی جائے تو ضروری ہے کہ استعفی دے دیا جائے،انہوں نے دنیپرو کے اور یوکرین کے عوام سے بھی معذرت کی ہے،واضح رہے کہ 14جنوری کو دنیپرو میں ایک 9منزلہ رہائشی عمارت پر میزائل گرا تھا، حملے میں 40سے زیادہ شہری ہلاک ہو گئے تھے، یوکرین نے جاری کردہ اعلان میں روس کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا لیکن روس نے اس دعوے کی تردید کی تھی،یوکرین صدارتی دفتر کے مشیر اولیکسی اریستووچ نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں موضوع سے متعلق بیان میں کہا تھا کہ ممکن ہے کہ دنیپرو کی رہائشی عمارت پر میزائل یوکرین فضائی دفاعی نظام کی اپنی غلطی سے گرا ہو،روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی اریستووچ کے بیان کی مثال دی اور حملے کے روسی فوج کی طرف سے کئے جانے سے متعلق دعووں کی تردید کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی