i بین اقوامی

یوکرین جنگ کیلئے اگلے چند دن بہت اہم ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپتازترین

April 25, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ یوکرین جنگ کیلئے اگلے چند دن بہت اہم ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائو س میں ناروے کے وزیراعظم کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو میز پر آنا ہوگا، میرے پاس جنگ بندی کی ڈیڈ لائن ہے، ہم روس پربہت زیادہ دبا ڈال رہے ہیں، انہوں نے کہا ایران کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس صرف دو آپشن ہیں، دوسرا آپشن ایران کے لئے اچھا نہیں ہوگا، انہوں نے کہا چین سے بات کر رہے ہیں، جلد معاہدہ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی