یوگنڈا میں حزب اختلاف کے سیاست دان بوبی وائن پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئے ہیں،اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کمپالا کے جوار میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو ئی،جھڑپ کے دوران مظاہرے میں شریک حزب اختلاف کے سیاست دان بوبی وائن ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں،حزب اختلاف 'قومی اتحاد پلیٹ فورم' نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے وائن کو مارنے کی کوشش کی ہے، واکیسو میں کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے دوران وائن ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ہیں،پولیس حکام کی جانب سے واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا،واضح رہے کہ بوبی وائن کا اصل نام 'رابرٹ کیاگولانی' ہے۔ وہ حزب اختلاف کے سیاست دان اور سابق گلو کار ہیں۔ وائن 14جنوری 2021کے انتخابات میں صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے لیکن انتخابات سے قبل ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔بوبی وائن کی گرفتاری کے بعد ملک میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی