i بین اقوامی

یو اے ای میں غیرمسلم شہریوں کی ذاتی حیثیت سے متعلق نئے قانون کا اجراتازترین

December 12, 2022

متحدہ عرب امارات نے غیرمسلم شہریوں کی ذاتی حیثیت سے متعلق ایک نیا قانون جاری کیا ہے جو کہ فروری 2023سے نافذ العمل ہوگا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ نئے قانون کا اجرا ملکی قانون سازی کے نظام کے ارتقا اور اگلے 50سال کے لیے اس کی کوششوں اور امنگوں کی تائید کرنے اور رواداری، بقائے باہمی ،خاندانی استحکام اورآبادی کے تنوع کی منزل کے طور پر اپنی قیادت کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے،رپورٹ کے مطابق قانون میں شامل کی گئیں دفعات شادی کی شرائط اور طلاق کے طریقہ کار کی وضاحت کرتی ہیں جبکہ قانون میں طلاق کے بعد بچوں کی تحویل کے حوالے سے بھی معاملات کو وضع کیا گیا ہے،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ قانون کے مطابق خواتین کو گواہی، وراثت میں حق، طلاق دائر کرنے کا حق اور بچوں کی تحویل کے حوالے سے مردوں کے مساوی حقوق دئیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی