متحدہ عرب امارات کی حکومت نے آجروں کو خبردار کیا ہے کہ ملازمین سے متعلق نئے ضوابط کی عدم تکمیل پر 10لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے،خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جرمانے کی رقم میں فرضی طور پر کام کرنے والے کارکنوں کی تعداد کی بنیاد پر اضافہ بھی ہوسکتا ہے،مزید برآں وزارت برائے انسانی وسائل اور امارات اب ایک تصفیہ کرنے کی مجاز ہے بشرطیکہ آجر جرمانے کی کم از کم قیمت کا 50فیصد ادا کرے اور جعلی ملازمین کے ذریعے حاصل کردہ مالی مراعات حکومت کو واپس کرے،دفعات کے نفاذ کے ساتھ ہی اپیل کورٹ کو ملازمت کے تعلقات کے ضابطے سے متعلق تمام درخواستوں، تنازعات اور شکایات کو فسٹ کورٹ سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی