یمن کے شمالی علاقے میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے۔ 30 افراد صوبے حدیدہ اور 9 تیز میں ہلاک ہوئے۔ حدیدہ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث 5 سو خاندانوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ دریں اثنا حوثی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ حدیدہ میں شدید سیلاب کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں اور پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے کی کئی وادیوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں پھنس کر رہ گئے جبکہ امدادی کارروائیوں میں خلل پڑا ہے اور قدرتی آفت نے بنیادی ڈھانچے اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ یمن کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے ملک بھر میں ممکنہ بارشوں کا انتباہ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو سیلابی راستوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی