i بین اقوامی

یمن کے حوثیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف حملے روکنے کا اعلانتازترین

January 16, 2025

یمن کے حوثیوں نے بھی اسرائیل کیخلاف حملے روکنے کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کا احترام کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ غزہ پٹی میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے بند کردیں گے۔واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ 3 مراحلے پر مشتمل ہوگا، معاہدے کا پہلا مرحلہ 6 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔پہلے مرحلے کے دوران اسرائیلی فوج غزہ کی سرحد کے اندر 700 میٹر تک خود کو محدود کرلے گی۔جنگ بندی کے اس مرحلے میں اسرائیل تقریبا 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جن میں عمر قید کے 250 قیدی بھی شامل ہوں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی