i بین اقوامی

یمن، حدیدہ کے قریب ایک بحری جہاز پر پراجیکٹائل سے حملہ،کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیںتازترین

October 10, 2024

یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ قریب سمندر میں ایک بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے ۔برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے جمعرات کوبتایا کہ اسے یمن کے شہر حدیدہ سے 70 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں ایک واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اس نے ایک بیان میں کہا کہ ایک جہاز کے کپتان نے اطلاع دی کہ جہاز کو نامعلوم میزائل نے نشانہ بنایا۔ جس کی وجہ سے اسے نقصان پہنچا لیکن انسانی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔ میری ٹائم ایجنسی نے واضح کیا کہ عملے کے ارکان میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ جہاز اگلی بندرگاہ کی طرف سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ نومبر سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے تقریبا ایک ماہ بعد یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے تقریبا 200 حملے کیے ہیں۔ ان کا دعوی ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں یہ حملے کررہے ہیں جن میں وہ اسرائیل کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے لیے امریکہ اور برطانیہ کی مسلسل حمایت ان کے مفادات کو آگ میں ڈال دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی