یمن کے دارالحکومت صنعا میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے90افراد کچل کر ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوس ناک واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب تاجروں کی جانب سے غریب لوگوں میں خیرات کی تقسیم جاری تھی ، تقسیم کے دوران شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 90افراد ہلاک اور 300سے زائد زخمی ہوئے ہیں ،یمن کے وزارت داخلہ کے مطابق لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فنڈ تقسیم کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے،واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی