امریکی ریاست ٹیکساس سے جرمنی کیلئے پرواز بھرنے والے جرمن ائیرلائن کمپنی کے طیارے میں اچانک پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے باعث سات افراد زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے)کے مطابق لفتھانسا کے ائیر بس A330کو 37ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک ائیر ٹربیولنس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہو، جہاز اڑان بھرنے کے 90منٹ بعد ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا جس پر پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری کنٹرول روم سے رابطہ کیا، کنٹرول روم کی اجازت سے جہاز کوہنگامی بنیادوں پر بحفاظت لینڈ کروا لیا گیا ،جرمن ائیر لائن لفتھانسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کے اڑان بھرنے کے 90منٹ بعداسے ائیر ٹربیولنس کا سامنا ہوا جس کے باعث جہاز کو ہنگامی بنیادوں پر بحفاظت لینڈ کروا لیا گیا تھا، مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، واقعے میں مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں تاہم زخمی مسافروں کو طبی امداد دے دی گئی ہے،ٹربیولنس دراصل ہوا کے غیر مستحکم بہا ئوکو کہا جاتا ہے جس کی پیش گوئی مشکل ہوتی ہے، کئی لوگ اسے طوفان سے بھی تشبیہ دیتے ہیں تاہم سب سے خطرناک کلیئر ائیر ٹربیولنس ہوتی ہے جس کے بارے میں اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے اور فضا میں بھی اس کے آثار کا مشاہدہ بھی نہیں کیا جا سکتاہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی