اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ کے نئے مرحلے میں بڑے مواقع شامل ہیں، لیکن اس میں بڑے خطرات بھی شامل ہیں، انہوں نے "فوجی کارروائیوں کے سلسلے" کو جاری رکھنے پر زور دیا۔گیلنٹ نے حسن نصراللہ کی تقریر کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ کا ایک نیا مرحلہ ہے جس میں بڑے مواقع ہیں لیکن بڑے خطرات بھی ہیں،حزب اللہ خود کو شکست خوردہ محسوس کر رہی ہے،ہماری فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ہمارا مقصد شمال کے باشندوں کو بحفاظت ان کے گھروں کو لوٹانا ہے۔ جیسے جیسے وقت گزرے گا، حزب اللہ اس کشیدگی کی قیمت ادا کرے گی،یوآو گیلنٹ نے کہاکہ ہم غزہ میں یرغمالیوں کو ان کے گھروں کو واپس کرنے اور حماس کو تباہ کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے اور ان پر عمل درآمد کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی