سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان حرمین ایکسپریس ٹرین روزانہ 100سے زائد چکر لگا رہی ہے، اس طرح ماہ مقدس میں اس ٹرین میں مسافروں کے لیے 10لاکھ سے زائد نشستیں فراہم کردی گئی ہیں، معتمرین اور زائرین کے لیے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے درمیان سفر کی سہولت میں زبردست اضافہ کردیا گیا ہے،وزیر ٹرانسپورٹ نے اس حوالے خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی توجہ سے عمرہ کرنے کے لیے آنے والے اور روضہ رسول ۖ پر حاضری دینے والوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی