اقوام متحدہ کی بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او)نے حوثی گروپ سے اپنے مطالبے کی تجدید کی ہے کہ وہ خطے میں بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں کے خلاف اپنے حملے بند کر دے، یہ مطالبہ بحیرہ احمر میں "سونیون" آئل ٹینکر کو مغربی یمن میں ہدف بنائے جانے کے بعد کیا گیا ہے،انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا آرسینیو ڈومینگویز نے ایک بیان میںکہا میں ٹینکر ایم ڈبلیو سونیون کے حوالے سے صورتحال پر گہری تشویش ہے جسے جنوبی بحیرہ احمر کو عبور کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ اس غیر قانونی، بزدلانہ اقدام اور بین الاقوامی شپنگ پر بلاجواز حملوں کے فوری خاتمے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں،ڈومنگیوز نے مزید کہا کہ اس ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا جس میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ ٹن تیل یعنی تقریبا 10لاکھ بیرل خام تیل موجود تھا۔ اس حملے سے تیل کے رسا کا خطرہ اب بھی بہت زیادہ ہے۔ اس طرح کے رسا سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے۔میری ٹائم آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ بین الاقوامی جہاز رانی پر یہ ناقابل قبول حملہ بحری جہازوں پر موجود معصوم عملے کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ ضروری سامان کی تجارت کرنے والے تجارتی بحری جہاز اور جہاز پر خدمات انجام دینے والے افراد کو پوری دنیا میں سفر کرنے کے لیے آزاد ہونا چاہیے۔ انہیں کسی بھی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے بغیر سفر کی اجازت ہونا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی