i بین اقوامی

حملوں کا خوف، نیتن یاہو کا بیٹے کی شادی موخر کرنے پر غورتازترین

November 01, 2024

ایران اور حزب اللہ کے حملے کے خطرے کے پیش نظر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیٹے کی شادی موخر کرنے پر غور شروع کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے بیٹے ایوینز نیتن یاہو کی شادی 26 نومبر کو تل ابیب کے ایک فارم ہائوس میں ہونی ہے۔تاہم اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے مقررہ دن پر بیٹے کی شادی کی تقریب منعقد کرنے سے شرکا کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ حزب اللہ نے 19 اکتوبر کو ڈرون حملہ کیا تھا، جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کی نجی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا، جو سیدھا اسرائیلی وزیراعظم کے بیڈروم کی کھڑکی کو جا کر لگا تھا۔دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ حملے کئے ہیں، جس کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے راکٹ حملہ شمالی سرحد کے قریب متولا قصبے کے قریب کیا، جس میں 5 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق راکٹ حملوں میں مرنے والوں میں ایک اسرائیلی شہری تھا، جبکہ باقی 4 غیر ملکی شہری تھے، جبکہ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی