i بین اقوامی

حکومت اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکے، بھارتمیں مظاہرین کا مطالبہتازترین

October 08, 2024

بھارت کی سب سے بڑی سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہر ے میں بھارتی حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق بھارت کی سرکردہ سول سوسائٹی کی تنظیموں، اہم ٹریڈ یونینز اور وکلا نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کئے گئے ۔مظاہرین نے حکومت سمیت اسرائیل سے تعلقات قائم رکھنے والی جماعتوں سے جنگ بندی اور مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔انڈیا فار فلسطین گروپ کی ایک کارکن انجلی نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ ہم ہتھیاروں پر مکمل پابندی چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ انڈیا کی حکومت اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کرے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اس کے نتیجے میں جانی نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس (اسلحے ) کا استعمال صرف معصوم لوگوں پر بمباری کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔سماجی کارکن نے مزید کہا کہ ہم فوری اور مستقل جنگ بندی چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ انڈین حکومت اسرائیلی حکومت کے ساتھ ہتھیاروں اور تجارتی معاہدے ختم کرے۔ یہ احتجاج اہم ہے۔ ہم ایک ایسے ملک کا حصہ بننے سے تنگ آ چکے ہیں جو اسرائیل کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لیے معاہدوں پر دستخط کر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کی اطلاعات مئی میں سامنے آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ اسلحے کی کھیپ دو بحری جہازوں کے ذریعے چنئی سے روانہ کی گئی تاہم ہسپانوی بندرگاہ کارٹیجینا میں ان (جہازوں) کو لنگرانداز ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی