i بین اقوامی

گرپتونت سنگھ قتل سازش ، امریکی عدالت نے را اہلکار پرفرد جرم عائد کردیتازترین

October 18, 2024

امریکی محکمہ انصاف نے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی ناکام سازش کے الزام میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے اہلکار وکاش یادیو پر فرد جرم عائد کردی۔39 سالہ وکاش یادیو منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے، اس حوالے سے گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ وکاش یادیو کو احکامات بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے دیے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اٹارنی ڈیمیئن ویلیمز نے کہا کہ امریکی شہری کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی ناکام سازش پر پچھلے سال انڈین امریکن نکھل گپتا پر الزام عائد کیا گیا تھا مگر وہ تنہا نہیں تھا۔امریکی اٹارنی کے مطابق بھارتی حکومت کے ملازم وکاش یادیو نے سازش کا منصوبہ بھارت میں بیٹھ کر بنایا تھا، اسی نے گپتا کو احکامات دیے تھے کہ پنوں کو قتل کرنے کے لیے اجرتی قاتل بھرتی کیا جائے۔واضح رہے کہ چیک ریپبلک سے گرفتار نکھل گپتا پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی