اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا میں گرم موسم کے نئے ریکارڈ بن سکتے ہیں،اقوام متحدہ کے موسمیات پر نظر رکھنے والے ادارے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانوں کے طرز عمل کی وجہ سے 66فیصد امکانات ہیں کہ دنیا کا درجہ حرارت آئندہ 5 برسوں میں 1.5ڈگری سے بھی تجاوز کر جائے گا،ایشیائی ممالک میں درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا جبکہ عالمی سطح پر موسمی رجحان عالمی درجہ حرارت میں مزید تپش کا سبب بنے گا، عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے گرم موسم کے نئے ریکارڈز بن سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی