i بین اقوامی

گیٹس فانڈیشن کا چین کے ادویات مرکز کے لئے 5 کروڑ ڈالر کاعطیہتازترین

June 16, 2023

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن نے بیجنگ میں قائم گلوبل ہیلتھ ڈرگ ڈسکوری انسٹی ٹیوٹ کے لئے 5 کروڑ امریکی ڈالر عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم اگلے 5 سال کے دوران دی جائے گی۔ فانڈیشن نے بتایا کہ یہ فنڈز تپ دق اور ملیریا جیسی متعدی بیماریوں کے لیے ادویات کی تیاری میں مدد دیں گے جس سے عالمی صحت میں بہتری آئے گی ۔ یہ بیماریاں کم اور درمیانی آمدن والے ممالک کے افراد کو غیر متناسب طریقے سے متاثرکرتی ہیں۔ چین میں قائم گلوبل ہیلتھ ڈرگ ڈسکوری انسٹی ٹیوٹ ایک غیر منافع بخش تحقیقی تنظیم ہے جسے 2016 میں جامعہ تسنگھوا اور بیجنگ بلدیاتی حکومت نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔ بلدیاتی حکومت اسی تناسب سے مالی تعاون فراہم کرنے جبکہ جامعہ تسنگھوا نے تحقیقی پلیٹ فارمز،کامیابی کے حصول اور باصلاحیت افراد کو مسلسل تربیت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ گلوبل ہیلتھ ڈرگ ڈسکوری انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اور جامعہ تسنگھوا کے پروفیسر ڈنگ شینگ نے کہا کہ نئی مالی اور پیشہ ورانہ مدد بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ مرکز کا مقصد نئی ادویات کی تیاری کو تیز کرکے عالمی صحت کے مسائل سے نمٹنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی