افریقی ملک گیمبیا کے بعد وسطی ایشیائی ملک ازبکستان میں بھی بھارتی کمپنی کا تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ازبکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فارما سیوٹیکل کمپنی کی تیار کردہ سیرپ پینے سے 18 بچے ہلاک ہو گئے۔ ازبکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق بھارت کی فارما سیوٹیکل کمپنی ماریون بائیو ٹیک کی تیار کردہ سیرپ اور گولیاں بچوں کی اموات کا سبب بنیں، بھارتی کمپنی کی تیار کردہ دوا استعمال کرنے سے بچوں کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب بھارتی ادویات کا لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں انتہائی زہریلا کیمیکل ایتھلین گلیکول پایا گیا۔ یاد رہے کہ کیمیکل ایتھلین گلیکول گیمبیا میں بھی 66 بچوں کی موت کی وجہ بھی بنا تھا جس کے باعث عالمی ادارہ صحت سے بھارتی کمپنی کی تیار کردہ کھانسی کی دوا سے متعلق خبردار بھی کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی