i بین اقوامی

غزہ پر قبضے کے امریکی صدر کے بیان پر بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، ترک صدرتازترین

February 10, 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ پر قبضے کے امریکی صدر کے بیان پر بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ یہ منصوبہ مکمل طور پر فضول ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس بھی غزہ کے لوگوں کو ان کی زمین سے نکالنے کا اختیار نہیں۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگ غزہ میں رہیں گے اور غزہ کی حفاظت کریں گے۔ انکا یہ بیان اس کووقت سامنے آیاہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی