i بین اقوامی

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، تازہ حملے میں حماس رہنما سمیت مزید 5 فلسطینی شہیدتازترین

March 24, 2025

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور ناصر اسپتال پر تازہ حملے میں حماس رہنما سمیت مزید5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،دوسری جانب صیہونی فوج نے عید سے پہلے غزہ میں کاررائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فلسطینی حکام کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی بمباری جاری، صہیونی فضائیہ کا ناصر اسپتال پر تازہ حملے میں حماس رہنما سمیت 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق رفح میں زمینی آپریشن بھی جاری ہے۔،خان یونس میں اسرائیلی طیاروں نے ناصر اسپتال پر بمباری کی حملے میں حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اسماعیل برھوم بھی شہید ہوگئے۔ محکمہ صحت غزہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 51 فلسطینیوں کوشہید کیاگیا۔محکمہ صحت غزہ کے مطابق صیہونی حملوں میں 263 فلسطینی زخمی ہوئے، غزہ 5 روز میں جاری اسرائیلی بمباری سے شہدا کی تعداد 634 ہو گئی۔18 ماہ سے جاری جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ادھراسرائیلی فورسز نے غزہ کے ساتھ لبنان میں بھی سفاکانہ حملے دوبارہ شروع کر دیئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی حملوں سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کو خطرہ لاحق ہے، جنگ بندی معاہدے کے باوجوداسرائیلی فوج کے غزہ پر 5 روز سے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔دوسری جانب صیہونی فوج نے عید سے پہلے غزہ میں کاررائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شمالی محاذ سے ہزاروں افواج کو غزہ میں تعینات کردیا گیا ۔

ادھر امریکا کی اسرائیل کو ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرادی۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیراعظم میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، نیتن یاہو کی امریکی وزیرخارجہ سیغزہ میں فوجی آپریشن پر بات چیت ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کرائے گا۔دریں اثنا یورپی یونین کی اعلی سفارت کار کاجا کیلس نے غزہ میں لڑائی کی نئی لہر کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یورپی یونین کی پالیسی چیف کاجا کیلس نے قاہرہ میں اپنے مختصر قیام کے دورا ن صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین معاہدے کی بحالی کے لیے متحرک ہوں اس سے قبل ضروری ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کا سلسلہ روکا جائے۔اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرت کے بعد جنگ بندی طے پائی تھی تاہم اس کو اگلے مرحلے میں لے جانے کے لیے بات چیت ابھی ہونا تھی تاہم اس سے قبل ہی اسرائیل نے منگل کو غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا تھا جبکہ زمینی آپریشنز بھی کیے جا رہے ہیں۔

یورپی یونین کی پالیسی سربراہ کاجا کیلس نے قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے ہمراہ قاہرہ میں پرنس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کی جانب سے دوبارہ تنازع شروع کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہیں، جس سے غزہ میں خوفناک جانی نقصان ہوا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قتل وغارت بند ہونی چاہیے، ایک نئی جنگ میں جیت کسی کی نہیں ہو گی، دونوں ہار جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے یہ واضح ہے کہ حماس کو تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا چاہیے اور اسرائیل غزہ میں انسانی امداد کو بحال کرے اور مذاکرات پھر سے شروع کیے جائیں۔کاجا کیلس کی ٹیم نے بعدازاں تصدیق کی کہ وہ قاہرہ سے روانہ ہونے کے بعد اسرائیل پہنچ گئیں۔ان کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والی بات چیت کے دوران توقع ہے کہ وہ جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کریں گی۔وہ غزہ میں انسانی امداد کی بلا روک ٹوک رسائی کی اہمیت پر بھی بات کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی