i بین اقوامی

غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز اسرائیلی وزیراعظم کی شرائط کے حق میں ہیں ،حماس کی تنقیدتازترین

August 19, 2024

حماس نے گزشتہ ہفتے دوحہ مذاکرات میں غزہ جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی نئی شرائط پر تنقید کرتے ہوئے اسے اسرائیلی وزیر اعظم کی شرائط کے حق میں قرار دیا ہے جس میں نیتن یاہو نے بالخصوص مستقل جنگ بندی سے انکار کیا ہے۔ گروپ نے دعوی کیا ہے کہ یہ تجویز نیتن یاہو کے مطالبات سے مطابقت رکھتی ہے جن میں مستقل جنگ بندی کو مسترد کرنا، نیٹزاریم راہداری ، رفاہ کراسنگ اور فلاڈیلفیا راہداری پر کنٹرول برقرار رکھنا اور قیدیوں کے تبادلے پر نئی شرائط عائد کرنا شامل ہیں، جن کے بارے میں حماس کا کہنا ہے کہ یہ اس معاہدے کی تکمیل میں رکاوٹ ہے۔ حماس نے نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ وہ ثالثوں کی ناکامی کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں جبکہ وہ معاہدے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور غزہ کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھ کر اسرائیلی یرغمالیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ گروپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اعلان اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی بنیاد پر 2 جولائی کو طے پانے والے معاہدے پر اپنے عزم کا اعادہ کیا اور مصری اور قطری ثالثوں پر زور دیا کہ وہ طے شدہ شرائط پر عمل درآمد کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی