i بین اقوامی

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری میں انروا کے 6اہلکار شہید، اقوام متحدہ کی مذمتتازترین

September 12, 2024

اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا نے کہا ہے کہ وسطی غزہ میں یو این کے ماتحت ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں ایجنسی کے 6اہلکار شہید ہوگئے ہیں،اپنے بیان میں انروا کا کہنا تھا کہ ایک ہی حملے میں 6اہلکاروں کی شہادت غزہ میں اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک کسی بھی حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں سب سے زیادہ ہے۔اس سے قبل غزہ کے سول ڈیفنس ایجنسی کے ماتحت النصیرات کیمپ میں اسپتال کا کہنا تھا کہ یو این کے الجونی اسکول پر اسرائیلی حملے میں 14افراد شہید ہوگئے ہیں، اسکول میں ہزاروں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی ہے،انروا کا کہنا تھا کہ یہ گزشتہ 11ماہ کے دوران پانچویں مرتبہ ہے جب اسرائیلی افواج کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں کیلئے پناہ گاہ بنے اقوام متحدہ کے اسکول پر حملہ کیا ہے،اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے غزہ میں سویلینز اور اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی