i بین اقوامی

غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہوں،صدر ٹرمپ کا اعلانتازترین

February 10, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں، ایران پر بمباری کرنے کے بجائے ا س کے ساتھ ایٹمی ڈیل کرنے کو ترجیح دوں گا،،کینیڈا کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ امریکا کی 51 ویں ریاست بن جائے،ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے پر وفاقی جج کی جانب سے پابندی کے فیصلے کو 100 فیصد غلط قرار دیدیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپر بال دیکھنے کے لیے جاتے ہوئے طیار ے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو اور ایک امریکی اخبار کو انٹرویو میں کیا ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں، مشرق وسطی کے دیگر ممالک کو زمین کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جاسکتا ہے تا کہ وہاں دوبارہ تعمیر کے عمل میں مدد لی جاسکے۔ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔مشرق وسطی کے ممالک فلسطینیوں کو اپنے ہاں بسا نے پر تیار ہو جائیں گے جب وہ ان ممالک سے بات کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مصر کے صدر سے بات چیت کروں گا،غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام بنائیں گے۔روسی صدر پیوٹن سے مناسب وقت پر ملاقات کروں گا۔

ادھر امریکہ نے وفاقی جج نے حکومتی استعداد سے متعلق ایلون مسک کے محکمہ کو محکمہ خزانہ کا جائزہ لینے سے 14 فروری تک روک دیا ہے۔ایک امریکی اخبار کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جج کا حکمنامہ پاگل پن ہے کیونکہ حکومت اداروں میں فراڈ روکنا چاہتی ہے۔ اسی معاملے پر نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر کوئی جج کسی جنرل کو بتائے کہ فوجی آپریشن کیسے کرنا ہے تو یہ یکسر غلط ہو گا، جج کو یہ اجازت نہیں دی جاتی کہ وہ قانون سازی سے متعلق ایگزیکٹو کا اختیار روکے۔اس سوال پر کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کو حقیقت میں امریکا کی 51 ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہاں ایسا ہی ہے، کینیڈا کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ امریکا کی 51 ویں ریاست بن جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ امریکا اس وقت کینیڈا کو دی جانے والی سبسڈی کی مد میں 200 ارب ڈالر سالانہ نقصان اٹھا رہا ہے تاہم اگر کینیڈا 51 ویں امریکی ریاست بن جائے تو ہمیں مسئلہ نہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر بمباری کرنے کے بجائے اس کے ساتھ ایٹمی ڈیل کرنے کو ترجیح دوں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کرے گا، یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں تاہم امید ہے ایران جو کرنے کا سوچ رہا ہے وہ نہیں کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی