امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیرنو کے منصوبے پر جلدی نہیں ہے۔ واشنگٹن میں گفتگو کرتے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذکرنے کا اعلان کریں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور اس کی تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کریں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرمیں شمالی کوریا کے صدرکم جان ان کے ساتھ اچھے تعلقات بناتا ہوں تو یہ سب کیلئے فائدہ مند ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی