حماس نے مزید ایک اور اسرائیلی خاتون فوجی کو رہا کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید ایک اسرائیلی یرغمالی خاتون کو رہا کردیا۔ اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں حما س کے شہید رہنما یحیی سنوار کے گھر کے قریب سے رہا کیا گیا اور خاتون کو فلاحی تنظیم ریڈکراس کے حوالے کیا گیا جو انہیں اسرائیلی حکام تک لے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی