i بین اقوامی

غزہ، اسرائیلی حملوں میں شدت،مزید 100 فلسطینی شہیدتازترین

November 30, 2024

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیز ی آگئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے د۔وسری جانب لبنان میں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے فتح کا اعلان کردیا۔۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ان 100 میں سے 75 افراد کو بیت لاہیا کی رہائشی عمارتوں پر بمباری کر کے شہید کیا۔گزشتہ 2 ماہ کے دوران شمالی غزہ کے جاری اسرائیلی محاصرے میں وحشیانہ زمینی اور فضائی حملوں میں شہدا کی تعداد 2 ہزار 700 تک پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا غزہ میں فلسطینیوں کو سنگین غذائی بحران کا سامنا ہے، ایک بیکری کے باہر ہجوم میں بھگدڑ کے دوران 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے خبردار کیا ہے کہ محصور علاقے میں بھوک اور مصائب کی صورتِ حال تباہ کن سطح پر پہنچ چکی ہے۔غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے ورلڈ فوڈ پروگرام سے فوری طور پر خوراک کی تقسیم دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

دوسری جانب لبنان میں جنگ بندی کے چوتھے روز حزب اللہ کے سربراہ سید نعیم قاسم نے سرحد پار حملوں اور اسرائیلی افواج کے ساتھ کئی مہینوں کی لڑائی کے بعد فتح کا اعلان کر دیا ہے۔ لبنانی تنظیم کے سربراہ نعیم قاسم نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ حالیہ جنگ بندی اسرائیل کے خلاف دو ہزار 6کی فتح سے بڑی کامیابی ہے،نعیم قاسم نیکہاکہ ہم میدان جنگ میں ثابت قدم رہے اس لیے دشمن جنگ بندی پر مجبور ہوا۔ اور لبنان کی خودمختاری کو تسلیم کیا۔انہوں نے مزیدکہا لبنانی فوج کیساتھ مل کر اس کوبرقرار رکھنیکی پوری کوشش کی جائے گی،جنگ سے بے گھر ہونیوالے شہری اپنیگھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔تاہم اسرائیلی فوج جنگ بندی کیبعد بھی لبنان میں مداخلت سے باز نہ آئی۔ جنوبی لبنان میں درجنوں علاقوں سے انخلا کی وارننگ جاری کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی