i بین اقوامی

غزہ ،اسرائیلی فضائی حملوں سے مزید 25 فلسطینی شہیدتازترین

December 21, 2024

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں سے کم از کم 25 فلسطینی شہید ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں سے کم از کم 25 فلسطینی شہید ہوئے ہیں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 8 افرد نصیرات پناہ گزین کیمپ کے ایک اپارٹمنٹ میں شہید ہوئے ہیں جبکہ 7 بچوں سمیت کم سے کم 10 افراد جبالیہ میں شہید ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر حملہ اس وقت شروع کیا جب حماس کے زیرقیادت جنگجوں نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کمینٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1,200 افراد ہلاک اور 250 سے زیادہ یرغمال بنائے گئے جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ 100 کے قریب یرغمالی ابھی تک قید ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے زندہ ہیں۔ ادھر میڈیارپورٹس کے مطابق قطر اور مصر مخالف پارٹیوں کے درمیان کچھ اختلافات کو حل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور جلد ہی جنگ بندی متوقع ہے۔دوسری جانب غزہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 45,000 سے زائد فلسطینی شہید اور 23 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ساحلی انکلیو کا زیادہ تر حصہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی