غز ہ میں اسرائیلی فوج کے کمال عدوان ہسپتال اور المواسی کیمپ پر تازہ حملوں میں3 سالہ بچی سمیت 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، بمباری سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو آگ لگ گئی، خان یونس میں اسرائیلی فضائیہ نے گھر کو نشانہ بنایا جس سے 3افراد جان سے گئے۔پولیو کے قطرے پینے گئی 3 سالہ بچی بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن گئی، اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 45 ہزار 317 تک جا پہنچی، ایک لاکھ 7 ہزار 713 افراد زخمی ہو چکے۔ادھر حماس کی غزہ اور مغربی کنارے میں جوابی کارروائیاں، متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اور ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اورایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے تینوں اہلکار حماس کے ایک حملے میں مارے گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق کفیربریگیڈ کا ڈپٹی کمپنی کمانڈر کیپٹن ایلی گیبریل اتدیگی حماس کے حملے میں ماراگیا۔آئی ڈی ایف نے مزید بتایا کہ ریزرو فوج کا میجر ہلیل دینار اور سارجنٹ نتھانیئل پیسچ بھی شمالی غزہ میں ہلاک ہوئے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی