غزہ میں سال نو کے پہلے ہفتے میں ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 74 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق 2025 کے پہلے ہفتے کے دوران غزہ میں ہونے والی خون ریزی میں کم از کم 74 بچے شہید ہو چکے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں جن سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 15 ماہ میں اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 46 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 2025 کے پہلے 9 دنوں میں 490 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی