اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین انروانے تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک ملازم شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران سنائپر کی گولیوں سے اپنے گھر کی چھت پر مارا گیا ہے۔ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ دس سال سے زیادہ عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ انروا کا کوئی ملازم مغربی کنارے میں مارا گیا ہے،انروا نے کہا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں النصیرات کے علاقے میں ایک سکول پر دو فضائی حملوں میں اس کے چھ ملازمین مارے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی