خانہ کعبہ کے غلاف کو تبدیل کرنے اور شاہ عبدالعزیز کمپلیکس سے غلاف کو مسجد حرام تک ٹرکوں کے ذریعے منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف موومنٹ اینڈ لاجسٹک سروسز ایجنسی نے غلاف کعبہ کی نقل و حمل کیلئے ٹرکوں کا انتظام کر لیا ہے جن پر غلاف کعبہ کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ مسجد حرام لے جایا جائے گا۔ اس عمل کیلئے نقل وحمل کے بیڑے کو جراثیم سے پاک کیا گیا ہے اور مرکزی گاڑی کے ساتھ ایک اضافی گاڑی بھی رکھی گئی ہے جبکہ ایک موبائل ورکشاپ بھی اس عمل کا حصہ ہے جسے تکنیکی عملے کی مدد حاصل ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی