گروپ سیون کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی کی موجودہ کشیدگی کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں تنا ئوکو بڑھانے اور تصادم کی طرف دھکیلنے کا باعث بننے والے ہوں۔ وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس اتوار کے روز منعقد کیا گیا ہے،اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں گروپ کے وزرائے خارجہ نے خطے میں پیش آنے والے واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی جو علاقائی سطح پر ایک وسیع تر بحران کے پھیلنے کا سبب بن سکتے ہیں،اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں تمام فریقین سے ایسے اقدامات سے گریز کر نے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ جو مذاکرات اور اصلاح کے راستے کے بجائے تصادم کو بڑھاوا دینے والے راستے کی طرف لے جاتے ہوں،گروپ سیون نے اس موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی