فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر سے پیرس میں شروع ہونے والی 2 روزہ ٹیکنالوجی سمٹ کی تشہیر کے دوران مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک منظر میں میکرون 1980 کی دہائی میں فرانسیسی گلوکار ڈیزیئرلیس کے مشہور گانے وائج وائج پر رقص کر رہے ہیں۔اسی طرح ایک اور ویڈیو میں انہیں جاسوس کامیڈی فلم میں شامل کیا گیا ہے، جس میں جین دوجرڈن کا کردار ادا کرنے والے فرانسیسی خفیہ ایجنٹ کے کارناموں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔تیسرے منظر میں وہ رقص کرتے ہوئے ایک ریپ گانا گاتے ہیں اور فرانسیسی پرفارمر نیکفیو کو چیلنج کرتے دکھائی دیتے ہیں۔بعد ازاں حقیقی میکرون نے ویڈیو میں کہا کہ بہت اچھا ہوا ہے، 47 سالہ صدر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گزشتہ برسوں کے دوران بنائی گئی ویڈیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی طرح سے کیا گیا ہے، اس نے مجھے ہنسنے پر مجبور کر دیا۔پیر اور منگل کو میکرون پیرس میں اے آئی ایکشن سمٹ کی میزبانی کر رہے ہیں ، جس میں سربراہان مملکت اور حکومتوں کے نمائندے جمع ہوں گے۔فرانس کے ساتھ بھارت بھی اس تقریب کی مشترکہ صدارت کرے گا، اتوار کی سہ پہر تک انسٹاگرام پر اس پوسٹ کو 73 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی