فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فون پر مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نیتن یاہو نے اسرائیل پر اسلحے کی پابندی کے فرانسیسی صدر کے مطالبے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ الیسی پیلس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماں نے اپنی مختلف آرا کو تسلیم کیا اور بہتر تفہیم کے لئے اپنی باہمی خواہش پر زور دیا۔ میکرون نے نیتن یاہو سے کہا کہ اب جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلحے کی فراہمی، غزہ میں جنگ کا طول پکڑنا اور لبنان تک اس کی توسیع اسرائیلیوں اور خطے کے ہر فرد کی توقع کے مطابق سلامتی پیدا نہیں کر سکتی۔ ہمیں فوری طور پر فیصلہ کن کوشش کرنی چاہیے جو ہمیں اسرائیل اور مشرق وسطی میں ہر ایک کی سلامتی کے لیے ضروری سیاسی حل تیار کرنے کی اجازت دے۔ اسرائیل اور حماس جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر میکرون نے اسرائیلی عوام بالخصوص متاثرین، یرغمالیوں اور ان کے پیاروں کے ساتھ فرانسیسی عوام کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی