i بین اقوامی

فرانسیسی صدر کا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر کانفرنس بلانے کا اعلانتازترین

March 21, 2025

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔ایمانوئل میکرون نے ایکس پر لکھا شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، سعودی عرب کے ساتھ مل کر فلسطین معاملے پر کانفرنس کی صدارت کریں گے۔واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی فلسطینیوں کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے باعث سینکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی